چاندنی رات کے مسافر

یہ سن دو ہزار کی دہائی کے وسط میں ان دنوں کی بات ہے جب پاکستانی اخبارات انٹرنیٹ پر نئی نئی منتقل ہونا شروع ہوئی تھیں۔ اس عمل سے ہم جیسے سمندر پار پاکستانیوں کیلئیے بہت سہولت ہو گئی تھی، اخبار پڑھنے کا چسکا چونکہ گھر سے ہی ملا تھا تو وطنِ عزیز سے باہر... Continue Reading →

سخی بادشاہ

بات فالج کے دوسرے حملے سے شروع ہوئی، ابو پر فالج کا پہلا حملہ سترہ سال قبل ہوا تھا جسکو انہوں نے خدا کے فضل کے بعد اپنی مضبوط قوتِ ارادی، مناسب علاج اور اہلِ خانہ کی نگہداشت سے یوں شکست دی کہ ایک ہاتھ میں معمولی سے کمزوری باقی رہ گئی تھی۔ لیکن یہ... Continue Reading →

تیرہ تولے کی چین

میکلیوڈ روڈ لاہور پر آتے ہوئے ریلوے سٹیشن کی طرف آئیں تو آپ اس مقام پر پہنچ جاتے ہیں جہاں سے میکلیوڈ روڈ شروع ہوتی ہے, یہ جگہ آسٹریلیا چوک کہلاتی ہے. وجہ تسمیہ تو معلوم نہیں مگر نوے کی دہائی میں یہ جگہ سستے ہوٹلوں اور اے سی کوچز وغیرہ کے اڈوں کی آماجگاہ... Continue Reading →

فطرت اور کام

آپکا بچہ بہت ذہین ہے، یہ بچہ بہت آگے جائےگا’ وغیرہ ایسے بے شمار دوسرے کلمات تھے جو سنُتے سُنتے عاطف علی جوان ہوا۔ اس میں ایسی کوئی غلط بات بھی نہ تھی، سکول میں اساتذہ کا ہمیشہ سے لاڈلا رہا۔ اچھے حافظے اور تجزیہ کرنے کی غیر معمولی صلاحیت کے باعث کالج اور یونیورسٹی... Continue Reading →

مگر تم سمجھتے نہیں

کیا کہیے مگر اس قوم کے جو فرق نہ کرسکے حرام کرپشن اور حلال کرپشن میں۔ کیا انکا نیست و نابود ہوجانا نہیں بنتا؟ سوچتا ہوں دھرتی دِہل کیوں نہ گئی, آسمان کیوں نہ ٹوٹ پڑا, الزام بھی دھرا تو کس پر؟ اس گھرانے پر جس کے حیات ہونے کا واحد مقصد گولڈ لیف کےسگریٹ... Continue Reading →

چار انگلیاں

استنبول سے پانچ گھنٹےکی فلائیٹ کے بعد ٹرکش ائیر لائن کی فلائیٹ اٹینڈنٹ  نےاعلان کیا کہ تقریباً نصف گھنٹے بعد لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ ہوگی اورساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ گورنمنٹ آف پاکستان کے قانون کے مطابق پاکستان میں داخلےکیلئیےڈس ایمبارکمنٹ فارم پُر کرنا ضرری ہے، ایک دوسری تُرک فضائی قتالہ... Continue Reading →

Powered by WordPress.com.

Up ↑