دوسرا بازو

جوان !! اٹینشن !! – کیپٹن فلپ کی پاٹ دار آواز بحری جہاز کے عرشے پر گونجی۔ یہ آواز جوانوں کو متوجہ کرنے کیلئے تھی اور یہ سفر ایمبیسڈر کمپنی سلطنتِ برطانیہ کے اس بحری جہاز کا تھا جو کلکتہ سے چٹاگانگ کے لئے روانہ ہوا تھا۔ ساٹھ سپاہئیوں اور نچلے درجے کے نان کمیشنڈ... Continue Reading →

نصیب کی بارشیں

وہ دہم جماعت کے سیکشن ڈی کے سب سے آخری ڈیسک کے آخری کونے میں بیٹھا کرتا، اب سے نہیں بلکہ پچھلی تمام جماعتوں میں بھی  اسکی وہ جگہ برقرار رہی، کبھی کسی نے قبضہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔ رنگ گہرا سانولا، دیہاتی نقوش، ناٹا قد، ہمیشہ اجڑے بال اور کپڑے کبھی استری شدہ... Continue Reading →

حاجی اقبال کی مسجد

لو جی سفر تے چلے او جاندے جاندے نیکی دا کم کیتی جاؤ اللہ تہاڈا آن دا تےجان دا مقصد پورا کرے. اے اک مسجد بنا ریا واں اللہ دے گھر دی تعمیر واسطے سیمنٹ بجری لئی جو حسب توفیق ہو سکے۔۔ لاہور سے فیصل آباد کے درمیان چلنے والی کوہستان کمپنی کی اے سی... Continue Reading →

سلو آپا

انکا نام شاید سلمٰی ہوگا مگر گاؤں بھر میں سلو کے نام سے جانی جاتی تھیں.  گاؤں بھر کی لاڈلی اور ہر گھر کی فرد.  چھوٹوں کیلئیے سلو آپا,  بڑوں کیلئیے سلو پُتر اور خواتین کیلئیے نی سلو.  گاؤں بھر میں کسی کی مہندی کی تقریب ہو,  شادی ہو یا مرگ,  سلو آپا کے بغیر... Continue Reading →

تیرہ تولے کی چین

میکلیوڈ روڈ لاہور پر آتے ہوئے ریلوے سٹیشن کی طرف آئیں تو آپ اس مقام پر پہنچ جاتے ہیں جہاں سے میکلیوڈ روڈ شروع ہوتی ہے, یہ جگہ آسٹریلیا چوک کہلاتی ہے. وجہ تسمیہ تو معلوم نہیں مگر نوے کی دہائی میں یہ جگہ سستے ہوٹلوں اور اے سی کوچز وغیرہ کے اڈوں کی آماجگاہ... Continue Reading →

تبدیلی رضاکار

حقیقی واقعہ ہے اس لئیے ناموں کے معمولی رد و بدل کے ساتھ کوشش ہوگی کہ واقعات اصل جزئیات کے ساتھ پیش ہو سکیں۔ نوے کی دہائی کے اوائل کی بات ہے اور ہم اس وقت متوسط طبقے سے تعلق کے باعث اپنے شہر کے مرکزی گورنمنٹ ہائی سکول میں جماعت نہم کے طالب علم... Continue Reading →

رشّی جی کی جے ہو

آج تک سوچتا ہوں کس بات نے مجھے اس دور دراز علاقے میں پوسٹنگ قبول کرنے پر مائل یا مجبور کیا؟ شاید مہم جوئی کی عادت اور چیلنج قبول کرنے کا شوق یا پھر سیدھی سادھی پہلی سرکاری نوکری کی مجبوری۔ بہرحال وجہ کچھ بھی ہو راجستھان کے شہر ناگپور سے جودھپور اور پھر وہاں... Continue Reading →

وہ ایک لمحہ

یہ تحریر شاید سب کیلئیے نہ ہو، مثلاً اگر آپ شعوری ارتقاء کی اس منزل پر پہنچ چکے ہیں جہاں انفرادی طور پر خدا، عقیدہ، مذہب، ایمان اور آخرت جیسے الفاظ آپکو سائینس اور فلسفے کی چکاچوند میں دھندلے نظر آتے ہوں یا دین کے کسی پہلو پر گفتگو کرتا ہر شخص آپکو بنیاد پرست... Continue Reading →

فطرت اور کام

آپکا بچہ بہت ذہین ہے، یہ بچہ بہت آگے جائےگا’ وغیرہ ایسے بے شمار دوسرے کلمات تھے جو سنُتے سُنتے عاطف علی جوان ہوا۔ اس میں ایسی کوئی غلط بات بھی نہ تھی، سکول میں اساتذہ کا ہمیشہ سے لاڈلا رہا۔ اچھے حافظے اور تجزیہ کرنے کی غیر معمولی صلاحیت کے باعث کالج اور یونیورسٹی... Continue Reading →

لال پردہ

طورخم بارڈر سے جلال آباد تک درمیانی فاصلہ تقریباً بہتر کلومیٹرز ہے۔ دونوں جگہوں کو باہم ملانے والی شاہراہ ایشیا ہائ وے ون ہے جو کہ مقامی زبان میں طورخم الارہ کہلاتی ہے جو شائد لفظ شاہراہ کا ہی مترادف ہوگا۔ طورخم الارہ علاقے کی باقی سڑکوں کی نسبت قدرے بہتر مگر مسلسل پہاڑی علاقہ... Continue Reading →

مگر تم سمجھتے نہیں

کیا کہیے مگر اس قوم کے جو فرق نہ کرسکے حرام کرپشن اور حلال کرپشن میں۔ کیا انکا نیست و نابود ہوجانا نہیں بنتا؟ سوچتا ہوں دھرتی دِہل کیوں نہ گئی, آسمان کیوں نہ ٹوٹ پڑا, الزام بھی دھرا تو کس پر؟ اس گھرانے پر جس کے حیات ہونے کا واحد مقصد گولڈ لیف کےسگریٹ... Continue Reading →

چار انگلیاں

استنبول سے پانچ گھنٹےکی فلائیٹ کے بعد ٹرکش ائیر لائن کی فلائیٹ اٹینڈنٹ  نےاعلان کیا کہ تقریباً نصف گھنٹے بعد لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ ہوگی اورساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ گورنمنٹ آف پاکستان کے قانون کے مطابق پاکستان میں داخلےکیلئیےڈس ایمبارکمنٹ فارم پُر کرنا ضرری ہے، ایک دوسری تُرک فضائی قتالہ... Continue Reading →

Powered by WordPress.com.

Up ↑